بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ، شہبازگل

بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ، شہبازگل
بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ، شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کاکہناہے کہ بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ناروے کے سفارتکار اور یو این کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیاعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں پیداہونے والی تبدیلی کی تعریف کی۔

معاون خصوصی شہباز گل کااپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے لیڈراگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہوتا ہے، وزیراعظم نے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں ،مسئلہ کشمیریا افغان امریکا امن مذاکرات حل کیلئے دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے۔

شہبازگل کاکہناہے کہ ماضی میں پاکستان کو 10 پرسنٹ،پاناما،پنٹ ہاﺅس پائرٹس اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا، آج عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں،عوام پہچان چکے کہ ملک کو مثبت راہ پر لانے کیلئے کون مصروف عمل ہے،عوام جان چکے کہ کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں کٹھ پتلی کون بنا ہواہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -