لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے متعلق کیا حکم جاری کیا ؟ جانئے

لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے متعلق کیا حکم جاری کیا ؟ ...
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے متعلق کیا حکم جاری کیا ؟ جانئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی، سماعت کے بعد لڑکی کے گھر والے لڑکے والوں سے الجھ پڑے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پسند کی شادی کے مقدمے کی سماعت کی۔

لڑکی افشاں ناز نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے علی رضا سے پسند کی شادی کی ہے، شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، والدین اس شادی پر خوش نہیں ہیں۔

عدالت نے افشاں ناز کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی تاہم مقدمے کی سماعت کے بعد فریقین احاطہ عدالت میں الجھ پڑے۔

لڑکی کے گھر والے اسے زبردستی ساتھ لے جانے کے لیے کھینچا تانی بھی کرتے رہے، پولیس نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے لڑکی کے لواحقین کو پولیس چوکی منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -