لاہور میں پھاٹک کو بند کرتے ہوئے دو معروف ٹک ٹاکرز نے مسافر ٹرین کے آگے ایسا کام کر دیا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ریلوے پولیس نے مسافر ٹرین کے سامنے اور ریلوے پھاٹک بند کرکے ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ریلوے ملک عتیق نے ریلوے تنصیبات پر ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں 2 نوجوانوں اسرار گوندل اور زوہیب کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور میں میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزموں نے رائے ونڈ اور جیابگا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پھاٹک کو غیر قانونی طورپر بند کیا اور مسافر ٹرین کے سامنے کھڑے ہوکر ٹک ٹاک بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پراَپ لوڈ کر دی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس حوالے سے ایس پی ریلوے کا کہنا تھاکہ مقدمےمیں لگائی گئی دفعات میں ملزمان کو دو سال سزا ہو سکتی ہے۔
بعدازاں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نےانہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔