وزیراعلیٰ پنجاب سے لیگی ایم پی اے محمد ارشد کی ملاقات، عثمان بزدارپراعتماد کااظہار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے محمد ارشد نے ملاقات کی،محمدارشدنے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپراعتمادکااظہارکیا،عثمان بزدارنے محمدارشدکوحلقے کے مسائل حل کرنےکی یقین دہانی کرائی اورمسائل کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست وبازور ہیں عزت و احترام دیں گے ،عوامی نمائندوں کے مسائل ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں،دروازے سب کیلئے کھلے ہیں عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحاًحل کئے جائیں گے ،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم مستردعناصر کاٹولہ ہے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ،ٹولے کاایجنڈاصرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ،لوٹ مار کرکے تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پراپیگنڈے کی سیاست اپوزیشن کاوطیرہ ہے،اپوزیشن کاشرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ،عمران خان کی قیادت میں حکومت تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے،وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں ،اپوزیشن جتنامرضی شور مچائے حکومت مدت پوری کرے گی ،عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کاسفرآگے بڑھائیں گے ۔
محمد ارشد کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں،جتنی عزت عثمان بزدار دیتے ہیں ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔