نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری 

نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس ...
نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری 

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈانااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ کیس میں کیوں پارٹی بننا چاہتے ہیں؟،آپ امیدوار ہیں الیکشن لڑ رہے ہیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟،کیااس درخواست سے آپ کا کیا تعلق بنتا ہے؟،

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں نے حلقے سے الیکشن لڑا ہے میرا تعلق بنتا ہے،عدالت نے وکیل پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ہائی کورٹ میں بات کرنے کا نہیں پتہ؟،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بات کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے۔عدالت نے فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس کردیا اورکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -