بغیر ہیلمٹ پٹرول کی عد م فراہمی کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

بغیر ہیلمٹ پٹرول کی عد م فراہمی کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا ...
بغیر ہیلمٹ پٹرول کی عد م فراہمی کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی عدم فراہمی کا عدالتی حکم معطل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ڈی سی اور سی ٹی او سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے اور ایگزیکٹو کا کام اس پر عمل کرانا ہے ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی عدم فراہمی کا کوئی قانون ہے ؟ 
لاءافسر نے عدالت میں بتایا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے ڈی سی نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ، جسٹس منظور اے ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ سنگل بینچ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں ، لاءافسر نے جواب دیا کہ اس فیصلے سے لوگوں میں شعور پیدا ہواہے ۔
عدالت نے ڈی سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جو بھی آتاہے قابل احترام ہوتاہے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوشل اکنامک سے نیچے زندگی بسرکرنیوالے بھی قابل احترام ہیں،ہر خطے،علاقے کاالگ لباس ہوتاہے جوقابل احترام ہے،جیسے ہربات محفل میں کہنے والی نہیں ہوتی،اسی طرح ہرلباس ہرجگہ نہیں پہناجاسکتا۔
جسٹس منظور اے ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کامقصدکسی کی تذلیل کرنانہیں، ڈی سی صاحب آپ کے دل میں کوئی بات ہے تواسے ختم کردیں، آج آپ پینٹ کوٹ میں گریس فل لگ رہے ہیں۔عدالت نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی عدم فراہمی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیاہے ، یہ حکم ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے دیا گیا تھا ۔عدالت کا ریمارکس دیتے ہوئے کہناتھا کہ بغیر ہیلمٹ پٹرول کی عدم فراہمی کا نوٹیفکیشن کیسے جاری کیا جا سکتاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -