کیا بختاور کی شادی کی تقریب میں مریم نواز اور فضل الرحمان شریک ہوں گے؟ جانئے

کیا بختاور کی شادی کی تقریب میں مریم نواز اور فضل الرحمان شریک ہوں گے؟ جانئے
کیا بختاور کی شادی کی تقریب میں مریم نواز اور فضل الرحمان شریک ہوں گے؟ جانئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کی شریک ہونگے یا نہیں اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مجھے دعوت نامہ نہیں ملا، جبکہ مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مریم نواز مصروفیت کی وجہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن سے صحافی نے سوال کیا کہ بختاور بھٹو کی شادی میں کراچی کب جارہے ہیں؟

جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمٰن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -