اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست نمٹا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے کہاکہ یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پر سماعت ہوئی،نجی یونیورسٹی طلبا یونین کی جانب سے وکیل قاضی رشید اور عمار ستی عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس بابرستار نے استفسارکیاکہ آپ کا متعلقہ فورم تو ایچ ای سی ہے، وہاں کیوں نہیں دی؟،یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی، عدالت نے آن لائن امتحان دینے کی درخواست ہائیرایجوکیشن کمیشن کوارسال کردی ،عدالت نے آن لائن امتحان سے متعلق نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست نمٹا دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -