مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی، اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ 

مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی، ...
مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی، اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے،مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور زرداری کو بلاول اورمریم کی شکایت کردی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر زرداری اورنوازشریف سے شکوﺅں کے انبار لگا دیئے ،مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے فیصلے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈرائنگ روم میں ہو رہے ہیں ،فیصلے بلاول اورمریم نے کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کاکیافائدہ ہوا؟۔
مولانا نے شکوہ کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کااعلان پی ڈی ایم کی سطح پر کیا جائے ،آصف زرداری اور نوازشریف نے مولاناکے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے آئندہ باہمی مشاورت سے فیصلوں پر اتفاق بھی کیا ۔