ڈینئل پرل قتل کیس ،سندھ حکومت سے عمر شیخ کیخلاف دہشتگردی الزامات پر جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت سے عمر شیخ کے خلاف دہشتگردی الزامات پر جواب طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت ہوئی،عمر احمد شیخ پر دہشتگردی کے الزامات سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع پیش کردی گئیں۔
عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن کے پاس اتنا طاقتور کیس تھا تو اس کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا،وکیل ڈینئل پرل لواحقین فیصل صدیقی نے عدالت میں عمر شیخ کا خط پیش کر دیا،وکیل نے کہاکہ عمر احمد شیخ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جیل سے خط لکھا تھا،وکیل نے کہاکہ عمر احمد شیخ نے خط میں کہا وہ 17 سال سے قید میں ہیں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،عدالت نے سندھ حکومت سے عمر شیخ کے خلاف دہشتگردی الزامات پر جواب طلب کر لیااورسماعت کل تک ملتوی کردی ۔