پی ٹی آئی کے ناراض رکن پرویز الہی کے پاس پہنچ گئے، عثمان بزدار کی 'شکایت' لگا دی
لاہور (ویب دیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق خواجہ داؤد سلیمانی نے پرویزالٰہی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہمارے آٹھ ماہ قبل اختلافات پیدا ہوئے تھے جس پر آپ نے ہمارے درمیان صلح کروائی تھی اور آپ نے ہی گارنٹی دی تھی، جو ہمارے درمیان طے ہوا تھا سب کچھ اس کے الٹ ہو رہا ہے، اس وقت کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے، ڈکیتی، چوری کی وارداتیں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے، ڈی جی خان کی ساری انتظامیہ کسی کی بات نہیں سنتی، وزیراعلیٰ کو اقتدار میں آئے ڈھائی سال گزر چکے ہیں۔