لڑکی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار، اس لڑکے کا مطالبہ کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف 

لڑکی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار، اس لڑکے کا مطالبہ کیا تھا ...
لڑکی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار، اس لڑکے کا مطالبہ کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پولیس نے لڑکی کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے منگنی کی ضد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت اللہ کے مطابق ملزم نے لڑکی کومنگنی نہ کرنے پرقتل کی بھی دھمکی دی تھی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ چند روز قبل لڑکی نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی جس میں لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ کرکے منگنی کرنے کا کہا تھا۔پولیس نے جنوبی وزیرستان کے تھانا راغزئی میں غگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے اسے جیل بھجوادیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -