یکم سے 15 فروری کے دوران پنجاب میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

یکم سے 15 فروری کے دوران پنجاب میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان
یکم سے 15 فروری کے دوران پنجاب میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یکم سے 15 فروری کے دوران صوبے میں ٹائیفائڈ کی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ یکم سے 15 فروری تک پنجاب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹائیفائڈ کونجوگیٹ ویکسین مہم شروع کر رہے ہیں جس میں نو سے 15 سال کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی تاکہ انہیں اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ 2017 میں ٹائیفائڈ سے ہونے والی 70 فیصد اموات 15 سال سے کم عمر بچوں کی تھیں اس لیے اسی ایج گروپ کیلئے یہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -