براڈشیٹ معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی،براڈشیٹ میں آنے والے نام قوم کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم 

براڈشیٹ معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی،براڈشیٹ میں آنے والے نام قوم کے سامنے ...
براڈشیٹ معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی،براڈشیٹ میں آنے والے نام قوم کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ براڈشیٹ معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی،براڈشیٹ میں آنے والے نام قوم کے سامنے رکھیں گے ۔سرے محل اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی، اس اتحاد میں کچھ نہیں رہا،اپوزیشن والے جتنے مرضی جلسے کرلیں کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے،آپ بے فکر رہیں،اپوزیشن ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں،وزیراعظم کاکہناہے کہ احساس پروگرام سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا،ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے،اراکین خصوصی توجہ دیں۔ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہوم کے دورے کرکے غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔

اراکین اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی،پارٹی رکن نورعالم خان نے وزراکے احتساب کامطالبہ کردیا،انہوں نے کہاکہ تمام وزراکا احتساب ہوناچاہئے،میں بھی احتساب کے عمل سے گزر چکاہوں،وزیراعظم کے مشیر سبزباغ دکھا رہے ہیں ۔

پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کئے،ارکان کاکہناتھا کہ میڈیا کہتا ہے حکومت نے پہلے سے زیادہ قرضے لئے،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -