وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی بحالی کا اجلاس،کپاس کی پیداوار اور مسائل کا جائزہ

وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی بحالی کا ...
وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی بحالی کا اجلاس،کپاس کی پیداوار اور مسائل کا جائزہ
سورس: Twitter/@FakharImamPTI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فخر امام کی صدارت میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی بحالی کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں کپاس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ اجلاس میں عملے کی صلاحیت کار کپاس کی پیداوار،اور کیڑے مار ادویات جیسے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خوراک نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بحالی تحقیق کے بغیر ممکن نہیں ہے ، صدر کسان اتحاد نے کہا کہ پیداوار کی لاگت کو کم کیا جائے اور کم سے کم سپورٹ قیمت مقرر کی جائے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ درآمد شدہ روئی پر ٹیکس اور عائد ڈیوٹی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔کپاس کی بوائی وسط مئی سے پہلے نہیں کی جانے چاہیے،حکام نے تجویز پیش کی کہ کپاس کی فصلوں کومون سون کے نقصان سے بچانا بھی ضروری ہے۔

سید فخر امام کا کہناتھا کہ کپاس کی فصل زرعی شعبے میں بہت زیادہ اہم ہے،پاکستان میں خوردنی تیل کا 7فیصد کپاس کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے ، وفاقی وزیر خوراک کا کہناتھا کہ 2021 کپاس کے لئے میک یا بریک سال ہے۔