میڈیا کو بریفنگ کو ن دے ؟ شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان تکرار ہو گئی 

میڈیا کو بریفنگ کو ن دے ؟ شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان تکرار ہو گئی 
میڈیا کو بریفنگ کو ن دے ؟ شبلی فراز اور شہباز گل کے درمیان تکرار ہو گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دینے کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان تکرار ہو گئی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پارلیمانی میٹنگ کے بعد جب شہباز گل باہر نکلے تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرنے لگے اور معاشی اعدادو شمار پیش کرنے لگے ، اتنی دیر میں شبلی فراز باہر آئے اور وہ شہباز گل پر میڈیا سے بات کرنے پر برہم ہوئے اور کہنے لگے کہ آپ کیا کر رہے ہیں میں پریس کانفرنس کرنے جارہاہوں ، آپ یہاں پر بات نہ کریں بلکہ میرے ساتھ نیچے چل کر میڈیا ٹاک کریں ، یہ میری ذمہ داری اور میرا کام ہے مجھے کرنے دیں ۔

مزید :

قومی -