جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل، کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے؟

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق ابتدائی ...
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل، کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے؟
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان لیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق انجرڈ شاداب خان کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈومیسٹک پرفارمر زاہد محمود کو شامل کیا جائے گا تاہم ان فارم عثمان قادر برقرار رہیں گے، شرجیل خان، صہیب مقصود، ذیشان بٹ، اعظم خان، عماد بٹ اور عامر یامین کے نام بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں، سینئر فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو آرام دے کر حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی 20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -