ٹی 10 لیگ کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا

ٹی 10 لیگ کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا
ٹی 10 لیگ کا آغاز کل سے ابوظہبی میں ہو گا
سورس:   Twitter

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا آغاز کل سے ہو گا جو  6 فروری تک جاری رہے گی اور اس دوران آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں 28 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں آٹھ فرنچائزز کی ٹیمیں 29 میچز کھیلیں گی۔ شیخ زید سٹیڈیم میں پہلے روز تین میچز ہوں گے، پہلے مرحلے میں 31 جنوری تک ہر ٹیم اپنے گروپ میں دوسری ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی۔ 

یکم فروری سے چار فروری تک گروپ اے کی ٹیمیں گروپ بی کی تمام ٹیموں سے ایک کراس میچ کھیلیں گی اور اس کے بعد پانچ اور چھ فروری کو پلے آف اور فائنل ہوگا۔ ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کرس گیل، بین ڈنک، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک، محمد عامر، شرجیل خان ، محمد نبی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویزے، ایلیکس ہیلز، پولارڈ بھی اپنے اپنے جوہر دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -