عمران خان اپنی پارٹی پرتوجہ دیں،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کوتیارنہیں ہوگا،مریم نواز

 عمران خان اپنی پارٹی پرتوجہ دیں،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ...
 عمران خان اپنی پارٹی پرتوجہ دیں،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کوتیارنہیں ہوگا،مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کاکہناہے کہ عمران خان ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پرتوجہ دیں، نوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنے والوں کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کوتیارنہیں ہوگا،ن لیگ آج بھی پوری آب وتاب کےساتھ کھڑی ہے،حکومت اپنی حرکتوں کی وجہ سے 5 سال پورے نہیں کرےگی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھربرادران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑاقبضہ مافیاموجودہ حکومت ہے،وزیراعظم ہاؤس اورپاکستان پرقبضہ کرنے والے سب سے بڑے مافیاہیں،کھوکھربرادران کےساتھ زیادتی کی گئی، کھوکھر برادران کے گھروں پرآدھی رات کودھاوابولاگیا،عمران خان کھوکھرپیلس کیخلاف آپریشن کومانیٹرکرتے رہے،کھوکھربرادران کے حق میں عدالت کافیصلہ آگیا۔

مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی ون مین شوپارٹی ہے،حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزمالیے،انہیں کچھ نہیں ملا،پی ڈی ایم میں ہرجماعت کااپنامنشوراورایجنڈاہے،پی ڈی ایم ایک اتحادہے،حکومت کی امیددم توڑتی نظرآتی ہے،حکومت کی کرپشن کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں،الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں سے بڑاقبضہ مافیاکون ہوگا؟،ایک دن توآئےگاجب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکوکون نہیں جانتا،جسٹس(ر)عظمت سعیدنے ذاتی طورپرملوث ہوکرجے آئی ٹی بنوائی،جے آئی ٹی کے بانیوں میں جسٹس(ر)عظمت سعیدکانام ہے،جسٹس(ر)عظمت سعیدنے ذاتی طورپرواٹس ایپ کالزکیں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف کوبدنام کرنے کیلئے نیاسکینڈل لانے کی کوشش کی گئی،یہ براڈشیٹ نہیں،فراڈشیٹ ہے،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوگی، بلاول بھٹوپی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجویزرکھیں،ان کاکہناتھا کہ میری ہمدردیاں بیورو کریسی کےساتھ ہیں،لانگ مارچ پراتفاق رائے ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -