کیا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑ رہے ہیں؟ مولانا نےخود میدان میں آتے ہوئے حقیقت بیان کردی

کیا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑ رہے ہیں؟ مولانا نےخود میدان میں آتے ...
کیا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑ رہے ہیں؟ مولانا نےخود میدان میں آتے ہوئے حقیقت بیان کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ بعض چینل پرسربراہی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی،ہم متحد اور متفق ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مولانا  فضل الرحمان نے کہاکہ افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سورہے ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک نے70 فیصد مقاصد پورے کرلئے،4فروری کوسربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتےہوئےکہاہےکہ  مختلف چینلز پرمولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کی  سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،نواز شریف اور آصف زرداری سے مولانا کی ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -