سابق انسپکٹر سے 33 کروڑ روپے برآمد، نیب نے افسر کے بیٹے کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

سابق انسپکٹر سے 33 کروڑ روپے برآمد، نیب نے افسر کے بیٹے کے خلاف بڑا قدم ...
سابق انسپکٹر سے 33 کروڑ روپے برآمد، نیب نے افسر کے بیٹے کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایکسائز انسپکٹر سے 33 کروڑ روپے کی برآمدگی کے کیس میں اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق سابق ایکسائز انسپکٹر محمد رمضان کے بیٹے محمد فیضان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ۔ فیضان اپنے باپ کا بے نامی دار تھا جس کے نام پر سات مہنگے پلاٹس منتقل کیے گئے، اس کے علاوہ اس کے نام پر مختلف جائیدادیں اور بینکوں میں بھاری رقم موجود ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ایکسائز انسپکٹر 58 روز نیب کی حراست میں رہا، اس سے تفتیش کے دوران بے نامی داروں کے بارے میں پتہ چلا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -