فواد عالم نے پاکستانیوں کی شان بڑھا دی، ایسا کمال کر دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

فواد عالم نے پاکستانیوں کی شان بڑھا دی، ایسا کمال کر دیا کہ ہر پاکستانی خوشی ...
فواد عالم نے پاکستانیوں کی شان بڑھا دی، ایسا کمال کر دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اہم موقع پر سنچری بنا کر ایک مرتبہ پھر ناصرف اپنی سلیکشن کو ثابت کر دیا ہے بلکہ قومی ٹیم کی پوزیشن بھی مضبوط کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 220 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا لئے ہیں اور مہمان ٹیم کیخلاف 13 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جس میں سب سے اہم کردار فواد عالم نے ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں پروٹیز باﺅلرز کا سامنا کرتے ہوئے سنچری داغی۔ 
میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 220 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے اور یوں لگ رہا تھا کہ قومی ٹیم 220 رنز کے جواب میں جلد آﺅٹ ہو جائے گی تاہم فواد عالم اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 94 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 121 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر اظہر علی کیشو مہاراج کے جال میں پھنس گئے اور 151 گیندوں پر 51 رنز بنا کر کوینٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 
اظہر علی کے بعد میدان میں آنے والے محمد رضوان بھی 33 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم فواد عالم نے ہمت نہ ہاری اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف قومی ٹیم کو برتری دلا دی بلکہ سنچری مکمل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی سلیکشن کو بھی درست ثابت کر دیا۔ 

مزید :

کھیل -