سارو گنگولی کے سینے میں درد، ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر

سارو گنگولی کے سینے میں درد، ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مداحوں ...
سارو گنگولی کے سینے میں درد، ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے سبب ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ کو بدھ کی دوپہر سینے میں تکلیف کی شکایت پر کولکتہ کے اپولو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت اور طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، گنگولی کے ہسپتال میں ٹیسٹ جاری ہیں اور امراض قلب کے ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران سارو گنگولی کو دوسری مرتبہ دل کی تکلیف ہوئی ہے۔ اس سے قبل 2 جنوری کو بھی انہیں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس موقع پر کئے گئے ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق بھارتی کپتان کے دل کی 90فیصد شریانیں بند تھیں جس کی وجہ سے ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔ 
دل کی تین شریانیں بند ہونے کے بعد گنگولی کے علاج کیلئے امراض قلب کے معروف ڈاکٹر دیوی شیٹی نے خصوصی طور ہر کولکتہ کا رخ کیا تھا جس کے بعد انہیں 7 جنوری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اس موقع پر ڈاکٹر شیٹی نے انہیں دو ہفتے بعد بقیہ اینجیو پلاسٹی کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید :

کھیل -