انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 160 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 54 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔