وہ سینیٹر کورونا کا شکار ہوگیا جس نے کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کی تھی

وہ سینیٹر کورونا کا شکار ہوگیا جس نے کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کی تھی
وہ سینیٹر کورونا کا شکار ہوگیا جس نے کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کی تھی
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عومی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کہدہ بابر کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ کہدہ بابر نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ کہدہ بابر بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -