آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،کون کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟آپ بھی جانیں

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،کون کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ...
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،کون کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟آپ بھی جانیں

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے،بیٹسمیوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور بابر اعظم تیسرے جبکہ باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے اور محمد عامر نویں نمبر پر موجود ہیں۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں  بھارت کے روہت شرما دوسرے ،یوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔وں ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں  افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور پاکستان کے محمد عامر نویں نمبر پر موجود ہیں ۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے جبکہ عماد وسیم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -