پٹواری بزرگ شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کتنی رقم برآمد ہوئی؟

پٹواری بزرگ شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کتنی رقم برآمد ہوئی؟
پٹواری بزرگ شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کتنی رقم برآمد ہوئی؟

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے ہوئے پٹواری کو منشی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

محمد اشرف پٹواری اور محمد وسیم منشی نے وراثتی انتقال درج کرنے کے لیے بزرگ شہری سے رشوت وصول کی ۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم پانچ ہزار روپے ملزم سے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم پہلے بھی اسی کام کے لیے رشوت وصول کر چکا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -