سینیٹ انتخابات سے قبل جوڑ توڑ،اہم لیگی رکن اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

سینیٹ انتخابات سے قبل جوڑ توڑ،اہم لیگی رکن اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ...
سینیٹ انتخابات سے قبل جوڑ توڑ،اہم لیگی رکن اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی۔
سٹی 42 کے مطابق وزیراعلی پنجاب ان دنوں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کافی متحرک ہیں،پارٹی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے اراکین اسمبلی سے ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے ساتھ ساتھ حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں،میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں۔

مزید :

قومی -