آسٹریا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ کمیونٹی کا احتجاج 

 آسٹریا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ کمیونٹی کا احتجاج 
 آسٹریا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ کمیونٹی کا احتجاج 

  

ویانا(المیر باجوہ) کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آسٹریا میں سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرویانا میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا ۔ویانا میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود خواتین و بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔سکھ کمیونٹی کے پرامن مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کسانوں کے خلاف قانون نا منظور اور مودی مردہ باد کے نعرے درج تھے۔مظاہرہ کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے اور مظاہرین نے کورونا وائرس سے بچاوکے حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی تھی۔ مظاہرے کے اختتام پر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کالے قانون کے خلاف تحریک میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شمعیں روشن کرکے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -