نیب کا کال اَپ نوٹس ، پیپلزپارٹی  کے رہنما نبیل گبول کے وکیل نے پیشی کے لئے مہلت مانگ لی

نیب کا کال اَپ نوٹس ، پیپلزپارٹی  کے رہنما نبیل گبول کے وکیل نے پیشی کے لئے ...
نیب کا کال اَپ نوٹس ، پیپلزپارٹی  کے رہنما نبیل گبول کے وکیل نے پیشی کے لئے مہلت مانگ لی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنماسردارنبیل احمد خان گبول قومی احتساب بیورو( نیب ) کے کال اَپ نوٹس پر پیش نہ ہو سکے ،وکیل کی جانب سے پیشی کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے مہلت مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سردارنبیل گبول کو آج  کراچی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے اُن کے وکیل لیاقت علی خان نیب آفس میں پیش ہوئےاور کہا کہ نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں، پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائےاور پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ نیب کی جانب سےنبیل گبول کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نیب گبول کو نیب کراچی کی جانب سے سوالنامہ ارسال کیا گیا  تھا جس کا جواب جمع کرادیا ہے۔ نبیل گبول نے یونیورسٹی میں داخلے اور نوکری کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی،لہذا نیب اپنا کال اَپ نوٹس واپس لے۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پرسپیکر سندھ اسمبلی دو روز قبل ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -