کورونا ویکسین، طالبان بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

کورونا ویکسین، طالبان بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
کورونا ویکسین، طالبان بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
سورس:   msmagazine

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے افغانستان میں کورونا کی ویکسی نیشن مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے افغانستان میں ’کو ویکس‘ پروگرام کے تحت 112 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف کورونا ویکسی نیشن مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مکمل تعاون بھی کریں گے۔

افغان وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تین کروڑ 80 لاکھ کی آبادی میں سے 20 فیصد افراد کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر ’کوویکس پروگرام‘ شروع کیا ہے جس کے تحت 2021 کے آخر تک کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں مہیا کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے اس پروگرام سے انتہائی کم آمدنی کے 91 ممالک کی 20 فیصد آبادی کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان کے نائب وزیر صحت وحید مجروح کے مطابق کورونا ویکسین حاصل کرنے کیلئے چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا لیکن حکام کی کوشش ہے کہ یہ جلد از جلد حاصل کرلی جائے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں کورونا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 54 ہزار 854 ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک ملک میں دو ہزار 390 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -