برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی 

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی 
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی 

  

مانچسٹر(محمد رضوان )برطانیہ کورونا کے باعث ایک لاکھ ریکارڈ اموات کے ساتھ دنیا کا پانچواں ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ ، برازیل، ہندوستان ، میکسیکو کے بعد اب برطانیہ پانچواں ملک بن گیا ہے جہاں ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ برطانیہ میں کل ایک لاکھ162 اموات ریکارڈ کی گئیں جو یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہیں ۔برطانیہ میں حالیہ دنوں میں کور ونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن ہسپتال میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہے ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس سنگین اعدادوشمار میں پائے جانے والے دکھ کی گنتی کرنا مشکل ہے۔

مزید :

برطانیہ -