بھارتی فاسٹ باؤلرز پر جملے کس نے کسے؟تحقیقاتی ٹیم کا ایسا فیصلہ کہ بھارتی آگ بگولہ ہوجائیں

بھارتی فاسٹ باؤلرز پر جملے کس نے کسے؟تحقیقاتی ٹیم کا ایسا فیصلہ کہ بھارتی آگ ...
بھارتی فاسٹ باؤلرز پر جملے کس نے کسے؟تحقیقاتی ٹیم کا ایسا فیصلہ کہ بھارتی آگ بگولہ ہوجائیں

  

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ باؤلرمحمد سراج کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے والے تمام  شائقین کو کلیئر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے سڈنی ٹیسٹ میں دو بھارتی فاسٹ باؤلرز محمد سراج اور جسپریت بمرا نے نسلی تعصب کے حوالے سے شکایت کی تھی،باؤلر ز کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ شائقین کی جانب سے ان پر جملے کسے گیے ہیں۔واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے کچھ شائقین کو گراؤنڈ سے باہر منتقل کرتے ہوے تحقیقات شروع کی گئیں تھیں۔آسڑیلوی کرکٹ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں اب تمام شائقین کو کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ نسلی تعصب پر مبنی جملے کس کی جانب سے ادا کیے گیے۔آسڑیلین کرکٹ بورڈ کی رپورٹ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کوبھی بھجوادیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -