40 سالہ صحت مند ایئرہوسٹس کورونا وائرس سے انتقال کرگئی، جاتے ہوئے فیس بک پر آخری بات کیا کہی؟ دیکھ کر آنکھیں نم ہوجائیں

40 سالہ صحت مند ایئرہوسٹس کورونا وائرس سے انتقال کرگئی، جاتے ہوئے فیس بک پر ...
40 سالہ صحت مند ایئرہوسٹس کورونا وائرس سے انتقال کرگئی، جاتے ہوئے فیس بک پر آخری بات کیا کہی؟ دیکھ کر آنکھیں نم ہوجائیں
سورس:   Facebook

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے فٹ اور صحت مند قرار دی جانے والی ایک ایئرہوسٹس کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی، جس نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں ایسی بات کہی کہ ہر پڑھنے والے کی آنکھ نم ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر کارڈف کی رہائشی 40سالہ کیرن ہوبز نامی اس خاتون کو 27دسمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے دوا کے ذریعے بے ہوش کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اسی بے ہوشی میں ہی ہارٹ اٹیک آنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کیرین نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”مجھے دوا دے کر بے ہوش کیا جانے لگا ہے اور وارننگ بھی دی گئی ہے کہ شاید میں اس بے ہوشی سے واپس نہ آ سکوں۔ پلیز تمام لوگ میرے لیے دعا کریں کہ میں دوبارہ ہوش میں آ کر اپنے بچوں کے پاس واپس جا سکوں۔ میں اتنی خوفزدہ ہوں کہ لفظ ’خوف‘ اس کے لیے چھوٹا پڑ رہا ہے۔“اس آخری پوسٹ سے دو دن قبل کیرن نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”میرے برابر والی خاتون کی میری آنکھوں کے سامنے موت ہو گئی ہے، کورونا وائرس سے۔ بیچاری خاتون۔ نرسوں نے اس کی جان بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی مدد نہیں کر سکیں۔ ہمیں اس بات کو وارننگ کے طور پر لینا چاہیے اور کورونا سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کا سوچنابھی نہیں چاہیے۔“واضح رہے کہ کیرن ہوبز 5بچوں کی ماں تھی۔ وہ برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کے ساتھ بھی کام کر چکی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -