صرف آٹھ ماہ میں 40 کلو وزن کم کرنے والی لڑکی، یہ کیسے ہوا؟ سب کو طریقہ بتادیا

صرف آٹھ ماہ میں 40 کلو وزن کم کرنے والی لڑکی، یہ کیسے ہوا؟ سب کو طریقہ بتادیا
صرف آٹھ ماہ میں 40 کلو وزن کم کرنے والی لڑکی، یہ کیسے ہوا؟ سب کو طریقہ بتادیا
سورس:   Instagram/seelinckicek

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن آسٹریلیا کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے 6ماہ میں اپنا وزن 40کلوگرام تک کم کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی اس 24سالہ میک اپ آرٹسٹ کا نام سیلین سیسک ہے جس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے وزن کم کرنے کا راز دنیا کو بتایا ہے۔ اس نے بتایا کہ ایک وقت میں وہ اس قدر موٹی ہو گئی تھی کہ اس کا سائز 16ہو گیا تھااور صرف 6ماہ کے عرصے میں اس نے اپنا سائز واپس 8کر لیا۔ 

سیلین کا کہنا تھا کہ اس کے وزن کم کرنے کا راز ویٹ لفٹنگ اور پروٹین سے بھرپور خوراک ہے۔ وہ جم میں بھاری کسرت کرتی اور روزانہ 2500سے 3ہزار کیلوریز کی حامل خوراک کھاتی تھی۔ اس طریقے سے اس کاموٹاپا کم ہوتا گیااور اس کے مسلز بنتے چلے گئے۔ سیلین نے بتایا کہ ”میں چکن، سبزیاں، چاول سب کچھ کھاتی تھی اور ہفتے میں چار بار جم میں کسرت کرتی تھی۔ میں جم میں باربیل سکواٹس، ڈمبل بیل لنگس، ایبڈکٹر مشین، اسسٹڈ باربیل ہِپ تھرسٹس، ریورس سکواٹس، بلغارین سپلٹ سکواٹس اور ڈیڈلفٹس جیسی ورزشیں کرتی تھی۔ میں دن میں کئی بار کھانا کھاتی مگر کم مقدار میں۔ 9بجے میں دن کا آغاز سیب کے سرکے اور نیم گرم لیموں پانی سے کرتی تھی۔ 12بجے میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی حامل خوراک کھاتی۔ 2سے 3بجے ورزش کے بعد میں لنچ کے لیے چکن کیونوا یااور قسم کا سلاد کھاتی۔شام کے کھانے میں سبزیاں، مشروم اور مچھلی وغیرہ کا استعمال کرتی تھی اور میرے دن کا اختتام رات 8بجے پھل، دہی اور سبز چائے پر ہوتا تھا۔“

مزید :

تعلیم و صحت -