کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کروڑ پتی جوڑے نے جمعداروں کا روپ دھار لیا

کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کروڑ پتی جوڑے نے جمعداروں کا روپ دھار لیا
کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کروڑ پتی جوڑے نے جمعداروں کا روپ دھار لیا

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے ایک ارب پتی شخص اور اس کی اداکارہ بیوی نے غریب صفائی ورکرز کا روپ دھار لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ میاں بیوی 55سالہ روڈنے بیکر اور اس کی 32سالہ بیوی ایکترینا بیکر ہیں۔ روڈنے بیکر کیسینو کے کاروبار سے وابستہ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور ایکترینا بھی کافی مشہور اداکارہ ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ طیارے پر سوار ہو کر ایک ہزار میل کا سفر کرکے کینیڈا کے ایسے دورافتادہ علاقے میں چلے گئے جہاں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وہ یوکون (Yukon)کے علاقے میں گئے تھے جہاں لوگوں کو کورونا کی ویکسین دی جا رہی تھی تاہم یہ ویکسین صرف مقامی لوگوں کو دی جانی تھی۔ روڈنے اور ایکترینا نے وہاں خود کو مقامی صفائی ورکرزظاہر کیا اور ایک کلینک سے ویکسین لگوا لی۔ ویکسین لگوانے کے بعد انہوں نے کلینک کے عملے کے ایک شخص سے ہی ایئرپورٹ کے لیے لفٹ مانگ لی۔ اس پر عملے کے اس فرد کو شک ہوا جس نے انہیں ایئرپورٹ پر چھوڑنے کے بعد پولیس کو اطلاع دے دی۔ روڈنے اور ایکترینا کو وینکوور پہنچنے پر پولیس نے روک لیا اور ان پر سول ایمرجنسی ایکٹ اور قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزیوں جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق روڈنے اور ایکترینا کو ممکنہ طور پر 1ہزار 150ڈالر جرمانہ یا 6ماہ قید یا پھر یہ دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -