کسان نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی اپنی بکریوں سے باتیں کروا کروا کر لاکھوں روپے کما لیے، سب سے انوکھا کاروبار شروع کرلیا

کسان نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی اپنی بکریوں سے باتیں کروا کروا کر لاکھوں روپے کما ...
کسان نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی اپنی بکریوں سے باتیں کروا کروا کر لاکھوں روپے کما لیے، سب سے انوکھا کاروبار شروع کرلیا
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کے دوران بے روزگار ہونے والے ایک برطانوی شہری نے اپنے فارم کی بکریوں کے ساتھ لوگوں کی باتیں کروا کروا کے لاکھوں روپے کما لیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لنکاشائر کے رہائشی ڈاٹ مک کارتھی کا ہاسپٹلٹی کا کاروبار لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ وہ فراغت کا وقت اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ’زوم‘ پر ویڈیو کالز کرکے گزار رہا تھا۔ اس دوران اس نے مذاق کے طور پر ان لوگوں کی اپنے فارم کی بکریوں سے بھی بات کروانی شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق مک کارتھی اپنی بکریوں کو کیمرے کے سامنے کر دیتا اور لوگوں سے کہتا کہ لومیری بکری سے بات کرو۔ اس کا یہ مذاق اس کے لیے کاروبار بن گیا کہ جانوروں سے محبت کرنے والے لوگوں نے زوم پر ہی اس کی بکریوں سے بات کرنی شروع کر دی۔ جب اس کی بکریوں سے بات کرنے والوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تو اسے پیسے کمانے کا خیال آیا چنانچہ اس نے اپنی بکری سے بات کروانے کی 5پاﺅنڈ فیس لاگو کر دی۔ 
برطانوی اخبار ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے مک کارتھی نے بتایا ہے کہ ”میں نے یہ کام ایک مذاق کے طور پر شروع کیا تھا۔ جب میرے دوستوں کو میری بکریوں سے بات کرنا بہت اچھا لگا تو میری ملازمہ ایما نے مشورہ دیا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر اس چیز کی تشہیر کرنی چاہیے اور لوگوں کی بکریوں سے بات کروا کر پیسے کمانے چاہئیں۔میں نے حامی بھر دی اور ایما نے ای میل ایڈریس ہماری ویب سائٹ پر دے دیا اور لوگوں کو 5پاﺅنڈ کے عوض بکریوں سے بات کرنے کی آفر کر دی۔ اگلی صبح جب ہم اٹھے تو درجنوں لوگوں کی ای میلز آئی ہوئی تھیں جو بکریوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔ایما کا یہ آئیڈیا بہت شاندار رہا اور اب تک میں اس سے 50ہزار پاﺅنڈ کما چکا ہوں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -