صحافی کا سوال،مریم نواز نے چپ سادھ لی

صحافی کا سوال،مریم نواز نے چپ سادھ لی
صحافی کا سوال،مریم نواز نے چپ سادھ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو  کی شادی میں مدعو نہ کرنےکے سوال پر  مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔
کھوکھر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سے مریم نواز سےبختاور بھٹوکی شادی میں مدعو نہ کرنےکا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یہ سوال جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی پوچھا گیا تھاجس پر اُنہوں نے کہا مجھے تو شادی پر بلایا ہی نہیں گیا۔

مزید :

قومی -