مصطفی کمال سٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی حکومت کےلئےنئی مشکل کھڑی ہو جائے

مصطفی کمال سٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی ...
مصطفی کمال سٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی حکومت کےلئےنئی مشکل کھڑی ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے سٹیل ملز کو چلانے والوں کی ناکامی کا بوجھ ملازمین نہیں اٹھائیں گے،سٹیل ملز کے خسارے کی وجہ اسکے نااہل چلانے والے ہیں ناکہ ملازمین،حکومت اپنی نااہلی، کرپشن اور اقربا پروری کا بوجھ اداروں کے ہزاروں مزدوروں پر ڈال کر اشرافیہ کے چند نااہل اور کرپٹ لوگوں کو این آر او دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان سے ان کے وعدے کی مطابق ایک کروڑ نوکریوں کا سوال نہیں کرتے لیکن جو لوگ صاحب روزگار تھے انہیں بیروزگار کرنے کا جواب تو وزیراعظم کو دینا ہی ہوگا۔

سٹیل ٹاؤن میں جبری برطرف ملازمین اور انکے اہل خانہ کے دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا یہ وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ ہے؟ نجی شعبے میں نئی سٹیل ملز لگ رہی ہیں اور بہترین منافع کما رہی ہیں لیکن سرکاری سٹیل ملز خسارے میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ سٹیل ملز کے ملازمین نہیں بلکہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کا ہے۔سابق ناظم کراچی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے روزگاری کی بھٹی میں جھونکے بھوک و افلاس کے مارے ہزاروں خاندانوں کی بد دعاؤں سے ڈریں،سٹیل کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےجبکہ حکومت سٹیل مل کو بہتر بنانے کے بجائے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے، ہم نئی نوکریاں نہیں مانگ رہے ہیں ہم بس یہ کہہ رہے ہیں اس ادارے کو بحال کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ادارے بند کرنا مسائل کا حل نہیں، حکومت بہتر لوگوں کے ذریعے انتظامی امور بہتر کر کے سٹیل ملز کو منافع بخش بنا کر مزید نوکریوں کے مواقع پیدا کرے، یہی سٹیل مل پہلے انہی ملازمین کے ساتھ منافع بخش ادارہ تھا اور اب بھی یقینی طور پر بنایا جا سکتا ہے۔