باپ کے قتل کیس میں چشم دید گواہ بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا، سسلین مافیا کی یادیں تازہ ہوگئیں

باپ کے قتل کیس میں چشم دید گواہ بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا، سسلین مافیا کی ...
باپ کے قتل کیس میں چشم دید گواہ بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا، سسلین مافیا کی یادیں تازہ ہوگئیں
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیا بگا میں اپنے والد کے قتل کیس میں مدعی کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے، مقتول کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر لاہور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

گزشتہ شب رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پانچ بچوں کے باپ اعجاز کو قتل کردیا تھا۔ اعجاز کے والد کو بھی کچھ ماہ پہلے قتل کیا گیا تھا ۔ وہ اپنے باپ کے قتل کیس میں مدعی ہونے کے ساتھ ساتھ چشم دید گواہ بھی تھا۔

پولیس نے اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی تو انہوں نے لاش لاہور روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بھی بند کردی جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔