اورسیز پاکستانیوں کے مسائل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے بڑی یقین دہانی کرا دی

اورسیز پاکستانیوں کے مسائل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے بڑی یقین ...
اورسیز پاکستانیوں کے مسائل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے بڑی یقین دہانی کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کی شکایات آن لائن سننے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں،تمام ضلعی افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے اورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) کو مدد فراہم کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سےوائس چیئرمین او پی سی  وسیم اختر رامےنےملاقات کرتےہوئےاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں کورونا وباءکےپیش نظر اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل کےحل کےحوالےسےاقدامات پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ارم بخاری نےاوورسیز پاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی یقین دہانی کراتےہوئےکہاکہ  شکایات آن لائن سننے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں،تمام ضلعی افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے او پی سی کو مدد فراہم کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام اوورسیز پاکستانیز کو سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمّہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پنجاب حکومت ترجیحٰ بنیادوں پر  کام کر رہی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی پر وائس چیئرمین او پی سی وسیم اختر رامے نے ارم بخاری کا شکریہ ادا کیا۔