ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن امتحانات کی اجازت پر شفقت محمود میدان میں آگئے، طلبہ کو پیغام دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کی اجازت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ سخت محنت کریں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔
شفقت محمود نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ سخت محنت کریں۔
I am happy to note that HEC has formally allowed the universities to conduct online exams with adequate safeguards. This paves the way for them to devise right procedures quickly to do so. Education standards must be kept up. Work hard students and wish you the best pic.twitter.com/8jgLKedivp
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 27, 2021