آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی ، وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو اہم ٹاسک سونپ دیا 

آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی ، وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو ...
آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی ، وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو اہم ٹاسک سونپ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کےانتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کو جنگی بنیادوں پر آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے،ہم پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان چاہتے ہیں کہ دوسری پارٹیوں سے صاف اورشفاف لوگوں کی شمولیت یقینی بنائیں، بدقستمی سے بعض لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی تھی اور پارٹی کو ون مین شوکے طور پر چلانا چاہتے تھے،وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں،بین الاقوامی فورمز ہوں یا کوئی بھی خاص موقع وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بھی آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کرکےاُنہوں نے کشمیریوں سے محبت کا اظہار ہے۔
 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ دوسری جماعتوں سے صاف و شفاف،باکردار اور دیانتدار لوگوں کو شامل کریں،انکی ہدایت کے مطابق ہم نے موقف اختیارکیا تھا کہ گذشتہ سات سالوں کے دوران پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وزیراعظم نےایک مرتبہ پھر واضح ہدایت کی ہے کہ دوسری جماعتوں سے لوگوں کو شامل کیا جائے اور ون مین شو کا تاثر ختم کیا جائے،بعض لوگ ہماری اس رائے کی مخالفت کرتے ہوئے میری کردار کشی تک چلے گئے،پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے اور وہی ہمارے قائد ہیں،مجھ سمیت باقی سارے انکے کارکن ہیں،عمران خان کے وژن کے تحت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں،کل بھی وزیراعظم نے یہی کہا کہ آزادکشمیر کو خوشحال ریاست بناکر کنٹرول لائن کے پار مثبت پیغام دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں،اس دوران کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے وژن کو پسند کرتے ہیں،مجھے ایمان کی حد تک یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔