برطانیہ میں سکول کو نمایاں خدمات سر انجام دینے پر بین الاقوامی سکول ایوارڈ مل گیا

برطانیہ میں سکول کو نمایاں خدمات سر انجام دینے پر بین الاقوامی سکول ایوارڈ ...
برطانیہ میں سکول کو نمایاں خدمات سر انجام دینے پر بین الاقوامی سکول ایوارڈ مل گیا

  

لوٹن (اسرار احمد خان )لوٹن کے ایک پرائمری سکول کو اپنے طلباکو سائنس اور دنیا کی دیگر ثقافتوں ، زبانوں اور لوگوں کے بارے میں علم اور تفہیم کو وسعت دینے کے لیے جاری کوششوں پر ایک مشہور ایوارڈ مل گیا۔

 برطانوی کونسل کی جانب سے اوزبورن روڈ پر واقع لندن اکیڈمی کو بین الاقوامی سکول ایوارڈ ملا ہے۔تاہم اس کے علاوہ بیڈ فورڈ شائر کاونٹی میں سینٹرل بیڈفورڈشائر یونیٹری اتھارٹی میں واقع دو سکولوں کو بھی اپنی نمایاں خدمات پر یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ان میں ایک دی ویل اکیڈمی جو ڈنسٹبل ولبری ڈرائیو پر واقع ہے اور دوسری دی روسری پارک اکیڈمی جو لیٹن بزارڈ ایسٹ سٹریٹ پرواقع ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -