برطانوی سائنسدانوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

برطانوی سائنسدانوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
برطانوی سائنسدانوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد برطانوی سائنسدانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اموات کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ بد ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے اور ان اموات کی وجہ حکومت کی غلط پالیسیا ںہیں ۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے صحت عامہ کے ماہر پروفیسر لنڈا بالڈ نے کہا کہ برطانیہ کی موجودہ صورتحال ناقص فیصلوں کی وجہ سے ہے اور یہ تشویش ناک صوتحال ہے۔لیبر پارٹی نے بھی برطانوی وزیر اعظم کی غلطیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں تین بار لاک ڈاون کے بارے میں سائنسی مشوروں پر عمل پیرا ہونے میں تاخیر شامل ہے۔ برطانیہ میں اموات کی تعداد بڑھنے کے حوالے سے بورس جانسن نے کہا کہ وہ آج تک کیے جانے والے تمام اقدامات کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -