’میری بارات آنی ہے اور سڑک ٹوٹی ہوئی ہے اسے بنوادیں‘ دلہن خود ہی درخواست لے کر پہنچ گئی
علی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑکی اپنی بارات سے پہلے گاؤں کی سڑک کی مرمت کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے دفتر پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ نامی لڑکی کی بارات 27 فروری کو آنی ہے، وہ اس سلسلے میں خود ہی ڈی ایم کے دفتر پہنچی اور شکایت کی کہ اس کے گاؤں کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے بارات کو آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے جلد از جلد سڑک کی مرمت کا کام کروایا جائے۔
ڈی ایم نے دلہن کی درخواست متعلقہ افسر کو دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ گاؤں جا کر سڑک کا جائزہ لیں اور کسی بھی طرح فنڈز کا انتظام کرکے بارات سے پہلے سڑک کی مرمت مکمل کریں۔