سپین کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے نئی امدادی اسکیم کا اعلان کردیا

سپین کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے نئی امدادی اسکیم کا اعلان کردیا
سپین کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے نئی امدادی اسکیم کا اعلان کردیا

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے صوبہ کاتالونیہ کی حکومت نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے امدادی سکیم کا اعلان کر دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امداد کی سکیم کا اعلان وزیرخزانہ پیرا گونز نے پیر کے روز کیا جس کے تحت چھوٹے کاروباری حضرات کے سمیت دیگر افراد کے لیے 61 کروڑ80 لاکھ یوروز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ 

وزیر خزانہ نے سپین کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا وبا ، معاشی بدحالی کی صورتحال میں کم آمدنی والے افراد کے لیے مزید امداد کا اعلان کریں، مالی مشکلات کا شکار افراد کے لئے امداد کا انحصار وزارت محنت سماجی بہبود پر ہوگا جس کے لئے 41 کروڑ یوروز رکھے گئے ہیں۔

کاتالونیہ حکومت کی اس امدادی سکیم کے ذریعے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے شہریوں کو 600 یوروز کی رقم فراہم کی جائے گی،فہرست میں شامل دیگر افراد کو 2000 یورو کی ادائیگی کے لیے 28 کروڑ یوروز، 50 ورکرز یا اس سے کم ورکررکھنے والی کمپنیوں کے لیے 1 کروڑ یوروز رکھے گئے جب کہ چھوٹے کاروبار اور کمپنیوں کے مالکان اپنے ورکرز کی ملازمتیں دسمبر 2021 تک بحال رکھنے کے پابند ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -