آئی سی سی کھل کر پاکستان کی سپورٹ میں سامنے آگیا،بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی

آئی سی سی کھل کر پاکستان کی سپورٹ میں سامنے آگیا،بھارت سے تحریری یقین دہانی ...
آئی سی سی کھل کر پاکستان کی سپورٹ میں سامنے آگیا،بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے  ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحریری یقین دہانی طلب کر لی۔

آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر معاملہ اٹھایا گیا تھا  جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔بورڈ آف کنڑول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )سے پاکستانی سکواڈ کے تمام اراکین کو ویزے جاری کرنے اور ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی مانگی گئی ہے۔آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سکواڈ کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔ پی سی بی کے پاس ایونٹ رکوانے کے لیے عدالت سے حکم امتناع لینے کا موقع بھی ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر اور نومبر 2021 میں ورلڈ ٹی 20 کا انعقاد بھارت میں ہوگا ۔آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ 2020 کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -