سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

  

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10 بم قبضہ میں لے لیے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں سوار دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا،دہشت گرد بس میں رکھے ٹائروں میں بم چھپاکر لے جارہے تھے۔سی ٹی ڈی نے بم  قبضہ میں لیتے ہوئے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دہشت گرد بم کوئٹہ سے خضدار لیکر جارہے تھے اور وہاں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

مزید :

قومی -