ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی لڑائی، ایک رپورٹر پستول لے آیا اور پھر۔۔۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی لڑائی، ...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی لڑائی، ایک رپورٹر پستول لے آیا اور پھر۔۔۔
سورس:   Pxhere

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دو صحافیوں کی لڑائی کے دوران اسلحہ تان لیا گیا، صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی 24 نیوز کے رپورٹر اور بول نیوز کے کیمرا مین میں تلخ کلامی ہوئی جس پر رپورٹر باہر گیا اور پستول لے کر آگیا۔ رپورٹر نے کیمرہ مین پر اسلحہ تانا تو موقع پر موجود صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے 24 نیوز کے سی ای او کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے اور متعلقہ رپورٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب بول نیوز کے کیمرا مین کی درخواست پر رپورٹر کے خلاف مقدمہ بھی درج  کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -